14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:32
سعودی عرب: شیشہ پینے پر پابندی، 3500 ریستوران بند ہونے کا خدشہ
جیو نیوز - جدہ …سعودی عرب میں ہوٹل اور ریستورانوں میں شیشہ پینے پر مکمل پابندی کے بعدساحلی شہر جدہ میں تقریباً 3500 ریستوران اور شیشہ کیفے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔سعودی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ جدہ میں ریستوران کا کاروبار ان میں پیش کی جانے والی شیشہ سموکنگ ورائٹی کا مرہون منت ہے۔ شیشہ پر پابندی کے فیصلے سے 800 ملین ڈالرز مالیت کا نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے۔جدہ کی میونسپلٹی نے ہوٹل اور شیشہ کیفے مالکان کو فی الفور اپنے ریستوران میں شیشہ پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے بعد کیا اٹھایا گیا ہے۔