تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:53

شمالی نائیجیریا :ڈاکووٴں کی فائرنگ سے24 افراد ہلاک

جیو نیوز - کادونا… شمالی نائیجیریا میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے 24 افراد کوہلاک کردیا ۔ نائیجیرین حکام کے مطابق ریاست Kaduna کے گاوٴں Dogo Dawa میں اتوارکی صبح 50 سے زائد ڈاکووٴں نے دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد نمازیوں کی تھی جو فجر کی نماز پڑھ کرمسجد سے نکل رہے تھے۔ کچھ افراد کو گھروں میں گھس کر بھی نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکووٴں نے بدلہ لینے کے لیے حملہ کیا تھا کیونکہ گاوٴں والوں نے ان کے چار ساتھیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ حملے کے دوران مقامی افراد کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.