15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:31
خلائی شٹل اینڈیور لاس اینجلس کا سڑکوں پر سفر مکمل
جیو نیوز - لاس اینجلس… خلائی شٹل اینڈیور لاس اینجلس کی سڑکوں پر اپنا سفر مکمل کر کے آخری منزل کیلی فورنیا سائنس سنٹر پہنچ گئی ۔ 78ٹن وزنی دیوہیکل خلائی گاڑی کو شہر کی سڑکوں سے گزارنے کے لیے80 پہیوں والی خصوصی گاڑی بنائی گئی تھی۔ لاس اینجلس کی سڑکوں سے 400 درخت کاٹنے پڑے اور بجلی کی تاریں بھی ہٹانی پڑیں پھر بھی اس کے پھیلے ہوئے بازو کئی عمارتوں سے بالکل چھو کر گزرے۔ خلائی گاڑی نے لاس اینجلس ایئرپورٹ سے اپنی آخری منزل تک 12 میل کا سفردو دن میں طے کیا۔ اس موقع پر شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور اس منفرد نظارے سے لطف اندوز ہو تے رہے۔خلائی شٹل اینڈیور کو 30 اکتوبر سے کیلی فورنیا سائنس سینٹر کے عجائب گھر میں عوامی نمائش کے لیے کھول دیا جائے گا۔