تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:18

گوانتانامو بے: خالد شیخ محمد سمیت 5 افراد کے مقدمے کی دوبارہ سماعت

جیو نیوز - واشنگٹن … گوانتاناموبے میں امریکی قید خانے میں موجود نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور ان کے ساتھیوں پر مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ گوانتانامو بے میں امریکی قید خانے میں قائم خصو صی فوجی عدالت میں خالد شیخ محمد اور ان کے ساتھیوں کو دوسری بار عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ بند کمرے میں ہونے والی اس سماعت کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ خالد شیخ محمد اور ان کے 4 ساتھیوں کو 11 ستمبر 2001ء میں امریکی شہر نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.