15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:15
لندن:گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاتون چار بچوں سمیت ہلاک
جیو نیوز - لندن …برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقہ ہارلو کے ایک گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاتون اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں، 13،11،9 اور6سال تھیں۔ آگ سے جھلس کے زخمی ہونے والے خاتون کے شوہراورایک بچی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔