16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:33
حج کا رکن اعظم وقوف عرفات25 اکتوبر کو ادا کیا جائیگا، سعودی کونسل
جیو نیوز - جدہ … سعودی عدالتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ حج کا رکن اعظم قوف عرفات 25 اکتوبر کر ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحی 26 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ سعودی عدالتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حج کا اہم رکن وقوف عرفات 25 اکتوبر کا ادا کیا جائے گا جبکہ عید الاضحی 26 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے مسلمانان عالم اس روز بارگاہ الٰہی میں قربانی کرکے حج کا فریضہ مکمل کرسکیں گے۔