16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:56
پیپلز لبریشن آرمی کے تحتچین میں پانچ روزہ فوجی مشقیں
جیو نیوز - بیجنگ …چین میں فوج کی مشقوں میں دور حاضر کے تقاضوں کے تحت فوجی صلاحیتوں کی جانچ کی گئی۔ صوبے گان ژو میں لانژ ہووٴ فوجی کمانڈ کی5 روزہ مشقیں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے تحت ہوئیں۔ ان مشقوں میں فوج کے جدید ترین سازو سامان،ہتھیار اور گولا باردو کا استعمال کیا گیا۔ان مشقوں میں سو نئے ماڈلز کے ٹینک اور آرٹلری گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں۔مشقوں میں فوج کی بٹالین کو سرخ اور نیلے رنگ کی دو فرضی فوجی ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔دشمن کے حملے کی صورت میں جوابی کارروائی اور بچاوٴ کرتے ہوئے جارحانہ مشقیں اس ایونٹ کا حصہ تھیں۔