16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:20
ایشیائی ممالک غربت کا شکار،امیر ملک دو ارب ڈالرز جمع کریں،کویت
جیو نیوز - کویت سٹی … کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ایشیاء کے غیر عرب ممالک کی بہبود و ترقی کے پروگرام کیلئے 2ارب امریکی ڈالرز جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ کویت سٹی میں ایشین کاپوریشن ڈائیلاگ کی پہلی سربراہی اجلاس کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں امیر کویت نے کہا ہے بہت سے ایشیائی ممالک غربت ، امراض، قدرتی آفات اورناخواندگی کا شکار ہیں جنکی مدد اور معاونت کے لئے امیر ممالک کو باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے ساتھ ہی اس معاملے کے بہتر حل تلاش کرنے کے لئے تمام سطحوں پر مکالمہ بڑھانے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایشیا کے غیر عرب ممالک کی بہبود وترقی کے پروگرام کے لئے دو ارب امریکی ڈالرز جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ اور اس ضمن میں کویت کی جانب سے تیس کروڑ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔