تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:54

امریکا: دہشتگردی کی سازش کا الزام، بنگلادیشی شہری گرفتار

جیو نیوز - واشنگٹن. .. . .امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک بنگلا دیشی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ 21 سالہ قاضی محمد رضوان الاحسان نفیس جنوری 2012 میں امریکا آیا تھا۔ اس پر القاعدہ سے تعلق اور نیویارک فیڈرل ریزرو بینک کی عمارت کو ایک ہزار پاوٴنڈ وزنی بم سے اڑانے کی کوشش کا الزام ہے۔ ایف بی آئی نے اْسے انڈر کور اِسٹنگ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا اور جن دو افراد کو وہ اپنے ساتھی سمجھ رہا تھا وہ درحقیقت ایف بی آئی کے ایجنٹ تھے۔ حکام کے مطابق قاضی رضوان کو ایجنٹوں کے ذریعے جو دھماکا خیز مواد فراہم کیا گیا وہ ناکارہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.