تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:20

جنوبی یمن میں ڈرون حملہ،القاعدہ کے 7ارکان ہلاک

جیو نیوز - صنعا…جنوبی یمن میں ڈرون حملے سے القاعدہ کے 7 اہلکار ہلا ک ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق شمال مغربی شہر جار میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا، اور کئی راکٹ بھی فائر ہوئے ، جس سے القاعدہ کے مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق 7لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اُدھریمن میں نامعلوم مسلح نقاب پوش حملہ آوروں کی فائرنگ سے یمنی وزارت دفاع میں مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے عراقی فوج کے جنرل خالد الھاشمی ہلاک ہو گئے۔مذکورہ حادثہ یمن کے دار الحکومت صنعاء میں ہوا، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب جنوبی یمن میں سیکیورٹی حکام نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ نے سرکاری تنصیبات پر حملے کے لیے بارود سے بھری ایک کار تیار کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.