18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:53
پارٹی سے کارکنوں کی وابستگی بے لوث ہے، ن لیگ برلن
جیو نیوز - برلن…رضا چوہدری … پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کارکنوں کی پارٹی سے وابستگی بے لوث ہے، ہم کسی قسم کامفاد نہیں چاہتے صرف عزت اور خدمات اعتراف چاہتے ہیں۔پارٹی اجلاس کے بعد جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اعجاز احمد بٹ ، نذیر چیمہ اور سید آصف شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے دورہ جرمنی کے موقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے کوآرڈی نیٹر شاہدریاض گوندل نے مسلم لیگ ن کے سینئر اورمخلص کارکنوں کوجس طرح عزت دی اور جس وقار کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ تعارف اور ملاقات کرائی، وہ نہ صرف ہمارے لیے خوشی اور عزت کا باعث ہے بلکہ انہوں نے اپنے رویے ، انتظامات اور خلوص سے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔ مسلم لیگ ن جرمنی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم ماضی کی طرح ہر اچھے اور برے وقت میں اپنی پارٹی قیادت اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔