تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:31

امریکا قومی سلامتی کے نام پر ہزاروں افرا دکو مار چکا ہے، خالد شیخ محمد

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا میں نائن الیون حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد نے کہا ہے کہ اْس پر جتنے لوگوں کے قتل کا الزام ہے امریکی حکومت اس سے کہیں زیادہ افراد قومی سلامتی کے نام پر مار چکی ہے۔ خالد شیخ محمد نے یہ بات گوانتانامو بے میں قائم فوجی عدالت میں سماعت کے دوران کہی۔ مقدمے کی باضابطہ سماعت کا آغاز ہونے سے پہلے ٹرائل کا یہ تیسرا دن ہے۔ خالد شیخ محمد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر فوجی طرز کی کیمو فلاج جیکٹ پہن رکھی تھی جس کا امریکی اور غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں خاص طور پر ذکر کیا۔ عدالت کے جج کرنل جیمز پوہل نے خالد شیخ محمد کو بولنے کی اجازت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا قومی سلامتی کی لچک دار وضاحت کرتا ہے، یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈکٹیٹرز قانون کو توڑ موڑ کر اپنے اقدامات کو جائز قرار دیتے ہیں۔ خالد شیخ محمد نے کہا کہ اس پر جتنے افراد کے قتل کا الزام ہے امریکی حکومت اس سے کہیں زیادہ ہزاروں افراد قومی سلامتی کے نام پر قتل کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.