تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:36

تنزانیہ : رہنما کی بازیابی کیلئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ، نظا م زندگی مفلوج

جیو نیوز - دارالسلام … تنزایہ میں رہنما کے لاپتہ ہونے پر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ تنزانیہ میں اسلامک فورم کے رہنما شیخ فرید کے لاپتہ ہونے پر ہزاروں افراد نے مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا اور سڑک بلا ک کردی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کااستعمال کیا ۔ مظاہرین کے مطابق شیخ فرید کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، جبکہ پولیس اس الزام کی تردید کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.