18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:54
بھارت: میوزیم سے 500کروڑ روپے کے نوادرات چوری
جیو نیوز - نئی دہلی … بھارت کے میوزیم سے 500 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلی گئیں۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع ریو رائل میوزیم سے چوروں نے 500 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور میوزیم کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرکے مقامی قلعہ کے ساتھ واقع میوزیم کے اندر موجود قیمتی نوادرات کے شیشے توڑ کر لے اڑے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میوزیم سے صرف آدھا کلومیٹر کے فاصلہ پر پولیس اسٹیشن بھی موجود ہے۔