18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:4
برمنگھم: ملالہ سے یکجہتی کیلئے ریلی، خواتین اور بچوں کی بھی شرکت
جیو نیوز - برمنگھم … ملالہ سے یکجہتی کیلئے انسانی حقوق کی تنظیم نے برمنگھم کونسل کے باہر ریلی نکالی۔ ملالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، چھوٹے بچے بھی اس ریلی میں شامل تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن میں ملالہ کیلئے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر موم بتیاں جلا کر ملالہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔