19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:56
امریکی سی آئی اے کی ڈرون طیاروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز
جیو نیوز - واشنگٹن. . . . .امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے وائٹ ہاوٴس پرزوردیاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈرون طیاروں کی تعداد بڑھائی جائے۔امریکی اخبار کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی آئی اے کے اعلیٰ عہدے دار نے بتایا ہے کہ ایجنسی کے ڈائریکٹرڈیوڈ پیٹریاس نے تجویزدی ہے کہ پاکستان اور یمن سمیت دہشت گردی سے متاثرہ خطوں میں ڈرون حملوں کیلئے جاسوس طیاروں کی تعدادبڑھائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس مطالبے کی منظوری کی صورت میں 10 مزید ڈرون طیارے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ گزشتہ چند برسوں سے ڈرون آپریشن میں 30 سے 35 طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔ ڈرون کی تعداد بڑھانے کی تجویز نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی تھی اور امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بھی اس تجویز کی مخالفت نہیں کی۔اوراب وائٹ ہاوٴس کی منظوری کاانتظارہے۔