19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:31
فرانس:منظوروٹو ،اشرف کائرہ کو پی پی فرانس کے عہدیداروں کی مبارکباد
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے پنجاب میں پارٹی قیادت کی تبدیلی کو یورپ بھر میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، عہدیداروں اور تنظیموں نے خوش آئند اور مثبت فیصلہ قرار دیا ہے اور میاں منظور احمد وٹوکو پی پی پی پنجاب کا صدر اور چوہدری اشرف کائرہ کو جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ مبارک باد دینے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر و معاون خصوصی وزیرداخلہ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی شامل ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو کو انتخابات سے قبل یہ ذمہ داری سونپنا صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہر کوئی اعتراف کرتا ہے۔