20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:10
امریکی ریاست ٹیکساس میں نصب ٹیکس بگ کا مجسمہ جل کر تباہ
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست ٹیکساس میں نصب big Tax کا مجسمہ اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر جل کر تباہ ہو گیا۔امریکی ریاست ٹیکساس میں big Tax کی 60 ویں سالگرہ کا جشن کے دوران 1952سے نصب کاوٴبوائے کا مجسمہ جل کر تباہ ہو گیا۔52 فٹ بلند اس مجسمہ کا صرف دھاتی ڈھانچہ ہی باقی رہ گیا ہے۔ٹیکساس میں نصب اس علامتی مجسمہ کو لگنے والی آگ کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔ترجما ن کا کہنا ہے کہ آگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔اور اگلے سال تک امید کی جارہی ہے کہ مجسمہ کو دوبارہ اصلی حالت میں نصب کر دیا جائے گا۔