تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:42

میکسیکو کی اسٹیٹ آئل کمپنی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

جیو نیوز - میکسیکوسٹی…میکسیکو کی اسٹیٹ آئل کمپنی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی،آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔مغربی میکسیکو میں میکسیکو اسٹیٹ آئل کی مائع گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ لگ گئی۔کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن کو کھودنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جب کہ قریبی رہائشی علاقو ں کو خالی کرالیا گیا ہے۔آگ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.