20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:58
پاناما میں نئی قانون سازی کیخلاف عوام کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں
جیو نیوز - پاناما سٹی…پاناما میں مظاہرین حکومت کی نئی قانون سازی کے خلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کر کے منتشر کر دیا۔پانامہ کے ساحلی شہر میں مظاہرین حکومت کی جانب سے سرکاری زمین کو فروخت کرنے کے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا اور سڑکوں پر آگ لگائی۔پانامہ کی حکومت نے نئی اصلاحات لاگو کی ہیں جن کے تحت نہر کے کنارے کی زمین کو نجی سرمایہ کاری کے لئے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس قانون سازی سے مقامی کاروبار متاثر ہوگا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوئی فائرنگ اور شیلنگ کی اور کرفیو نافذ کر دیا ہے۔