20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:57
ٹوکیو: عید الاضحی کی مناسبت سے جاپان میں مشاعرے کا اہتمام
جیو نیوز - ٹوکیو … عرفان صدیقی … جاپان کے شہر ٹوکیو میں عید الاضحی کی مناسبت سے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعراء نے اپنی خصوصی نظموں سے شائقین کو محظوظ کیا۔ ٹوکیو میں خصوصی مشاعرے کا گزشتہ روز کیا گیا جس میں مقامی شعراء نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر شعرائے کرام نے عید الاضحی کے حوالے سے اپنے خصوصی اشعار اور نظمیں پڑھیں۔ جاپان میں مقیم پاکستان کے معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر مشتاق قریشی نے پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپنے شاعرانہ انداز سے روشنی ڈالی۔ مشتاق قریشی کا کہنا تھا کہ یکم ذوالحج کے آغاز سے قبل ہی مویشیوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں، جیسا کہ حالتِ جنگ یا ماہِ رمضان میں روزمرہ کی اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں ، متوسط طبقہ کیلئے بکرا خریدنا بھی ایسا ہے جیسے کسی غریب ملک کا اپنے دفاع کیلئے میزائل کی خریداری ہو ، جبکہ مراعات یافتہ طبقہ کیلئے گائے کی قیمت جمبو جیٹ کے مساوی بھی ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے اس حوالے سے اپنے احساسات کا اس طرح اظہار کیا۔
تیسری عالمگیر جنگ کے لگتے ہیں آثار …… مویشی بیچنے والوں کا بڑا ہے نخرا
ڈرون کی قیمت میں خریدی ہے گائے …… میزائل کے بھاؤ میں پڑا ہے بکرا