22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 6:44
ڈیلس:اسماعیلی کمیونٹی کے رہنما رجب علی کی صاحبزادی کی شادی
جیو نیوز - ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں معروف تاجر اور اسماعیلی کمیونٹی کے رہمنا ڈاکٹر رجب علی کی صاحبزاد ی انیتا کی شادی شہمیر سے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔شادی کی تقریب میں ڈیلس کی تاجر برادری ،صحافیوں اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رجب علی اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔مہمانوں کی تواضح پر تکلف کھانوں سے کی گئی جبکہ اس موقع پر محفل موسیقی بھی سجائی گئی جس میں مقامی فنکاروں کے علاوہ عزیز و اقارب نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔نکاح کی تقریب پولس شہر میں واقع اسماعیلی جماعت خانہ میں ہوئی۔