تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:51

اُردن :دہشتگردی کی منصوبہ بندی کاالزام ،القاعدہ کے 11 مشتبہ ارکان گرفتار

جیو نیوز - عمان…اُردن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں القاعدہ کے 11 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔اُردن کے وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد اُردن کے شہری ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جو پڑوسی ملک شام سے اسمگل کرکے لائے گئے ہیں۔ اُردن کے وزیر اطلاعات کے مطابق ملزمان دارالحکومت عَمّان میں شاپنگ سینٹروں میں دھماکوں اور مغربی ممالک کے سفارت کاروں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.