26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:19
سعودیہ کاشامی قونصل خانے کے 3 اہل کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
جیو نیوز - جدہ… سعودی حکومت نے شام کے قونصل خانے میں تعینات تین اہل کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جدہ میں شام کے قونصل خانے کے تین اہل کاروں کو ملک چھوڑنے کاحکم دے دیاگیا ہے۔ان افرادکواپنی حدودسے تجاوزکرنے اورمتعین کاموں سے ہٹ کرسرگرمیوں میں ملوث ہونے پرملک چھوڑنے کیلیے کہاگیاہے۔ شام میں گزشتہ سال سے جاری خوں ریزی کے باعث سعودی عرب نے اگست میں شام سے اپنے سفیر کو واپس بلایا لیا تھااورشامی سفیرکوملک سے نکال دیاتھا۔