26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:19
سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، امریکا اوریورپ میں آج عیدالاضحیٰ
جیو نیوز - جدہ…سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، امریکا اوریورپ کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، کروڑوں مسلمان آج سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کریں گے۔ سعودی عرب،خلیجی ریاستوں،امریکا اوریورپ کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ روایتی جوش و جذبے اورمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،عرب ممالک میں نمازعیدکے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔امریکااوریورپی ملکوں میں بھی نمازعیدکیاجتماعات میں ہزاروں افرادشریک ہوں ہوں گے۔فرزندان اسلام نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔