26 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:20
افغانستان :خود کش دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد42ہوگئی
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں نماز عید کے موقع پر خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 سے زائد ہوگئی ہے۔ 50 افراد دھماکے میں زخمی بھی ہوئے ۔ خود کش دھماکا شمالی صوبے فاریاب کے شہر میمنہ کی ایک مسجد میں کیا گیا۔ افغان حکام کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔صوبائی پولیس چیف کے مطابق واقعے میں 42افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں5 بچے اور پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔صوبائی پولیس چیف کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔