27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:48
اٹلی کے سابق وزیر اعظم کو ٹیکس فراڈ کے جرم میں 1برس قید کی سزا
جیو نیوز - میلان…اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو ٹیکس فراڈ کے جرم میں عدالت نے 1برس قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میلان کی عدالت نے برلسکونی کو 1 برس قید کی سزا سناتے ہوئے تین برس تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دیا۔عدالت نے برلسکونی سمیت اس مقدمے میں 10 دیگر افراد کو ایک کروڑ یورو اطالوی ٹیکس حکام کو بطور جرمانہ دینے کا حکم بھی دیا۔برلسکونی پر الزام تھا کہ انھوں نے غیر قانونی طورپر فلم ڈسٹری بیوشن کے حقوق مہنگی قیمت پر اپنے ٹی وی چینلز کے لیے خریدے اور بیرون ملک خفیہ اکاوٴنٹس بنائے۔انھوں نے اٹلی میں اپنے ٹی وی چینلز کا کم منافع دکھایا تاکہ کم ٹیکس ادا کرنا پڑے۔ امکان ہے کہ برلسکونی اپنی سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔