تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:50

برازیل میں 61سالہ خاتون جڑواں بچوں کی ماں بن گئی

جیو نیوز - ریوڈی جینیرو…برازیل میں 61 سال کی خاتون کی گود ہری ہوگئی، معمر خاتون نے ٹیسٹ ٹیوب طریقے سے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ برازیل کی Antonia Leticia بہت عرصے سے اولاد کی خواہش مند تھیں۔ قدرتی طور پر ماں بننے میں ناکامی پر انھوں نے میڈیکل سائنس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ 2002 میں بھی انھوں نے مصنوعی بارآوری کے ذریعے اولاد کی آرزو پوری کرنی چاہی مگر اس وقت وہ ماں نہیں بن سکیں۔ تاہم انھوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور اب اکسٹھ سال کی عمر میں ان کے آنگن میں بچوں کی قلقاریاں گونجنے لگیں ہیں۔ ایک ساتھ دو بچوں کی پیدائش پرتو وہ انتہائی خوش ہیں اور خود کو دنیا کی سب سے خوش نصیب خاتون تصور کرتی ہیں۔ بچوں کے بابا بھی بہت مسرور ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک لڑکے اور ایک لڑکی کی پیدائش سے ان کا خاندان مکمل ہوگیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور نومولود بچے مکمل صحت مند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.