27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:33
چین میں شدید دھند سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا
جیو نیوز - بیجنگ…چین میں شدید دھند سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔چین کے مختلف علاقوں میں شدید دھند نے رواں دواں زندگی کو تھام رکھا ہے۔دھند سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔بیجنگ کے ایئرپورٹ پر 10 سے زیادہ پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے مقامی حکومت نے 3 ہزار سے زیادہ ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔چینی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا یہ سلسلہ مزید کچھ دنوں تک چلے گا۔