27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:34
انڈونیشیا : حملے کی منصوبہ بندی، 11 مبینہ دہشت گرد گرفتار
جیو نیوز - جکارتہ … انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 11 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان علی السوہردی نے صحافیوں کوبتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد جکارتہ میں امریکی سفارت خانے اور سورابایا میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد آسٹریلیا کے سفارت خانے کے قریب واقع عمارت کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا جہاں امریکی مائننگ کمپنی کا دفتر قائم ہے۔ ترجمان کے مطابق مشرقی جاوا کے قصبے میڈین میں ایک گھر سے دھماکا خیز ڈیوائس اور بم بنانے کا سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔