28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40
جرمنی میں شدید برف باری، 8 سے 7 انچ تک ریکارڈ
جیو نیوز - برلن…جرمنی میں وقت سے پہلے ہوئی شدید برف باری،سڑکیں اور درخت سب ہی برف سے ڈھک گئے ۔جرمنی کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ روز غیر متوقع شدید برفباری ہوئی ،جس سے سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اوردرخت منوں برف تلے دب گئے۔امدادی کارکنوں نے برف کے بوجھ سے جھکی شاخوں کو علیحدہ کیا اور سڑکوں سے مشینوں کے زریعے برف ہٹائی گئی۔جرمنی میں 8 سے 7 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔