تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40

برما: خوفناک فسادات ، 80 افراد ہلاک ، 4 ہزار سے زائد گھر نظر آتش

جیو نیوز - برما…میانمار میں جاری خوفناک فسادات میں اب تک 80 افراد ہلاک جب کہ 4 ہزار سے زائد گھر جلا کر راکھ کر دیئے گئے۔میانمار میں جاری بودھ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان فسادات کی غیر ملکی ذرائع سے جاری سیٹیلائٹ تصاویر میں روہنگیا مسلمانوں کے اکثریتی علاقے کو لگنے والی آگ ،نمایاں کی گئی ہے۔انسانی حقوق کی تنظمیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو لاحق خطرات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ 800 گھروں پر مشتمل پورا شہر آگ کی نذر کر دیا گیا ہے۔80 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ینگون میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ جاری فسادات میں 22 ہزار سے زائد مسلمان بے گھر جب کہ 4 ہزار سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.