تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40

کینیڈا میں 7.7شدت کا زلزلہ، ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ

جیو نیوز - ٹورنٹو…کینیڈا کے ساحلی جزائر 7.7 کی شد ت سے آنے والے زلزلے سے لرز کر رہ گئے، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس میں امریکی ریاست ہوائی کے تمام جزائر بھی خطرے میں آ گئے ہیں۔ آج صبح 7.7 کی شدت سے آنے والے زلزلے نے کینیڈا کے شمال مغربی کوئن شارلٹ جزائر کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ پیسیفک سونامی مرکز کا کہنا ہے کہ سونامی وارننگ سے امریکی ریاست ہوائی کے تمام جزائر خطرے کی زد پر آگئے ہیں۔ امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز misset شہر کے 139 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جن کی شدت 4.6 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے اور محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کوئن شارلٹ جزائر تقریباً 5 ہزار افراد کی آبادی اور 150 جزائر پر مشتمل علاقہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.