28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:13
چین میں سمندری طوفان سے نظام زندگی مفلوج
جیو نیوز - بیجنگ …چین میں سن ٹن (Son Tinh) نامی طوفان کے باعث 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ چین میں آنے والے طوفان نے ہینان صوبے میں تباہی مچا دی۔چینی صوبے ہینان کے ہوائی اڈے پر 140 پروازیں معطل کردی گئیں جب کہ 6 ہزار سے زائد مسافر ہوائی اڈے پر ہی پھنسے رہ گئے۔طوفان سے شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جب کہ144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔حکام کے مطابق طوفان پہلے فلپائن اور ویت نام سے ٹکرایا جس سے 26 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔