تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:51

امریکا میں طوفان ،اسکول،ٹرانسپورٹ بند،سیکڑوں پروازیں منسوخ

جیو نیوز - نیو یارک…سمندری طوفان سینڈی کے پیش نظر امریکی ریاست نیویارک اور مشرقی ساحل پر واقع دیگر ریاستوں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ،سمندی طوفان سینڈی نیویارک اور نیوجرسی کے درمیانی علاقے سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جس کے باعث طوفانی ہوائیں چلنے اور شدید بارشوں کا امکان ہے ،مشرقی ساحلی ریاستوں میں احتیاطی اقدامات کیئے جارہے ہیں ، نیویارک کے میئر مائیکل بلوم برگ نے پیر کو تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ ساحلی علاقے سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، آج رات 7بجے سے نیویارک کی سب وے ، بس اور ٹرین سروس بارہ گھنٹے کیلئے بندکردی جائیں گی ، ان ریاستوں میں اتوار کو شیڈول 700 اور پیرکو 2500پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، امریکی انتظامیہ کے مطابق طوفان سے پانچ کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، طوفان کی شدت زیادہ نہیں تاہم بیک وقت کئی ریاستوں کے زد میں آنے کے پیش نظر اسے امریکی تاریخ کا بڑا طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.