29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:14
ویتنام: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
جیو نیوز - نوم پنھ … سمندری طوفان سون ٹن نے ویتنام میں تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ویتنام میڈیا کے مطابق سمندری طوفان، سون ٹن ( Son-tinh ) سے شمالی ویتنام میں نظام زندگی درہم برہم ہے، ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ سون ٹن کے باعث 133 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، 3 صوبوں میں بجلی کا نظام متاثر ہو اہے۔ آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان شمال سے مغرب کی جانب بڑھے گا۔