تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:20

سابق بھارتی جنرل وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا

جیو نیوز - ممبئی … سابق بھارتی فوجی سربراہ جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ فوری طور پر تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ممبئی میں انہوں نے یہ مطالبہ کرپشن کے خلاف سرگرم کارکن انا ہزارے کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔ سابق بھارتی فوجی سربراہ نے انا ہزارے کی ٹیم میں شامل ہونے کے موقع پر کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت عوام مخالف پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی عوام موجودہ پالیسیوں سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سابق بھارتی فوجی سربراہ نے موجودہ بھارتی قیادت پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاست دان کرپٹ ہیں اور اپنی تجوریوں کو بھرنے میں مصروف ہیں، بھارتی حکمرانوں کو نکالنے کا وقت آچکا ہے، بھارتی عوام نئے رہنماوٴں کو منتخب کریں، ایسے بھارتی حکمرا م چاہئیں جو کرپشن پر باہر کئے جاسکیں۔ انہوں نے انگریزوں کے بنائے گئے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.