تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:19

نیو جرسی میں ڈیم ٹوٹ گیا، ہزاروں افراد کے پھنسنے کا خدشہ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں سینڈی طوفان کے باعث ریاست نیوجرسی میں ڈیم ٹوٹ گیا ، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے پھنسنے کا خدشہ ہے۔امریکا میں سپر اسٹورم سینڈی نے حکام کو پریشان کردیا ، 13 ریاستوں میں 68 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ، پولیس اہلکار لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے رہے ، امریکا میں سینڈی سے بالٹی مور، فلا ڈلفیا، میری لینڈ ، نارتھ کیرولائنا اور مشرقی ٹینسی میں شدید برفباری ہورہی ہے ،نارتھ کیرولائنا اور مشرقی ٹینسی میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے ، ویسٹ ورجینیامیں برفبار ی کے باعث کار ٹرک میں ٹکر سے 48 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔امریکا میں سینڈی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی ہے ۔ مقا می پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے ”مین ہیٹن “ کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔پولیس اہلکار گلیوں اور سڑکوں میں گشت کرتے لاوٴڈ اسپیکرز کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں ۔سینڈی سے نیویارک کے کئی رہائشی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔ نیویارک کے ایک مکان میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 50 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔۔ فائر فائٹر ز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔نیویارک کے سات زیر زمین ریلوے اسٹیشنز اور 6 بس گیراج پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ شہر کے حکام نے اس طوفان کو شہر کی سو سالہ تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے، جس سے 108 سالہ سسٹم تباہ ہوا،نیویارک کے مقامی اسپتال میں پانی داخل ہوگیا، جس کے بعد 200 مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی وزیرخارجہ نے اپنے شہریوں کو سینڈی سے متاثرہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکا میں اس وقت 2 ہزار 8 سو آسٹریلوی مقیم ہیں ۔ ادھرکینیڈا میں بھی مونٹریال ،اوٹاوا، اونٹریو میں سینڈی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سینڈی کے زیر اثر 100 کلومیٹڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.