تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:20

طوفان سینڈی:اوبامہ نے اپنی اوہائیومہم منسوخ کردی

جیو نیوز - نیویارک …سینڈی نے سب سے زیادہ تباہی ریاست نیو جرسی میں مچائی ہے، جہاں امریکی صد ر اوباما دورہ کریں گے۔صدر اوباما نے اوہائیو میں ہونے والی انتخابی مہم کینسل کردی اور آج نیوجرسی کا دورہ کریں گے۔تاکہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لے سکیں، جبکہ صدر اوباما کے ری پبلکن حریف مٹ رومنی بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، امریکا کی مشرقی یاستوں میں اکھاڑ پچھاڑ کرنے کے بعد سینڈی کینیڈا میں تباہی مچا رہا ہے، تیز ہواوں سے درخت اور بجلی کے کھبے گرنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں، متعدد تعلمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں، سیکڑوں فلائٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.