1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:19
متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی،اوباما
جیو نیوز - نیوجرسی. .. .امر یکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی۔صدر اوباما نے نیوجرسی میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔صدر نے کہا کہ میں متاثرہ افراد کیلئے آیا ہوں۔وعدہ کرتا ہوں کہ مقامی حکومت کے ساتھ مل کرمتاثرین کیلئے کام کروں گا۔صدر کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ زیادہ متاثرہونے والی 4 ریاستوں پر ہے۔ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی اور متاثرین کی بحالی تک کام جاری رہے گا۔