تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:12

ریاض :گیس ٹینکر حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی

جیو نیوز - ریاض…شا ہد نعیم/نما ئندہ جنگ…سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو علی الصباح ریاض کے مشرقی علاقے میں گیس لے جانے والا ایک ٹینکر اوورہیڈ برج سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 14افراد جان بحق اور 60دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ خریص اور الشیخ جابر شاہراہ پر واقع اوورہیڈ برج پر ہوا۔ گیس ٹینکر کی ٹکر سے پیچھے آنے والی متعدد گاڑیوں اور گرد و نواح میں واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پٹرول ٹینکر کا ڈرائیور، جو ایشیائی باشندہ بتایا جاتا ہے، حادثے میں معمولی زخمی ہوا۔ سعودی شہری دفاع نے حادثے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.