2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:33
محرم الحرام:پنجاب بھر میں سخت سیکورٹی کی ہدایت جاری
جیو نیوز - لاہور. . . . .محرم الحرام کے پیش نظر پنجاب بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت سیکور ٹی کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری مراسلہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے پیش نظر پنجاب کے 24اضلاع کو حساس قرار دیدیاگیا۔مراسلہ کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے دو ہزار 920مقامات کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا۔ ان مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سکیورٹی خدشات کے باعث رینجرز کی بھی مددلی جاسکتی ہے۔