3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:18
سینڈی کے بعد بحالی کا کام جاری،نیویارک میں بجلی بحال
جیو نیوز - نیویارک. . . .سینڈی طوفان سے متاثرہ مشرقی امریکا میں بحالی کا کام جاری، نیو یارک کے بڑے حصے میں بجلی بحال ہو گئی لیکن سالانہ میراتھن منسوخ کر دی گئی۔ نیویارک اورنیوجرسی میں پیٹرول کی شدیدقلت کی وجہ سے وائٹ ہاوٴس نے ریسکیواورسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے محکمہ دفاع کے ذخیرے سے دوملین گیلن تیل کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے جبکہ متاثرہ شہروں میں بحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔نیویارک میں مین ہیٹن کے بڑے علاقے میں بجلی آگئی ہے۔حکام کے مطابق آج اس پورے علاقے کوبجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال کردی جائے گی تاہم نیویارک میں اتوارکوہونیوالی سالانہ میراتھن کو منسوخ کردیا گیا ہے۔نیویارک میں یہ ریس سمندری طوفان سے بری طرح متاثرہ علاقے جزیرہ سٹیٹن سے شروع ہونی تھی۔