تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 2:18

مصر: سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے چار سیل ختم کردہیے

جیو نیوز - قاہرہ.... . مصرکے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے چار سیل ختم کردیے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق دہشت گردی کے مذکورہ سیل نصرسٹی ،قاہرہ جدیدہ اور سیدہ زینب کے علاقوں میں آٹھ افراد نے قائم کیے تھے اور وہ بیرون ملک سے امداد حاصل کررہے تھے۔دہشت گردی کے اس نیٹ ورک کی تحقیقات سے سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق اس سے وابستہ جنگجووں کی جزیرہ نما سیناء سے ماورا بھی جڑیں ہو سکتی ہیں اور ان میں سے بعض کا لیبیا اور تیونس سے تعلق ہوسکتا ہے۔ دہشت گردی کے اس نیٹ ورک سے وابستہ مشتبہ افراد کو پندرہ روز تک زیرحراست رکھنے کے بعد قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔تاہم انھوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.