تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:57

بھارت: صوبائی محتسب کے عملے کا ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے گھر چھاپہ

جیو نیوز - بھوپال…بھارتی ریاست بھوپال میں صوبائی محتسب کے عملے نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے گھر پر چھاپہ مار کے بڑی تعداد میں زیورات اور لاکھوں روپے کیش قبضے میں لے لیا ۔ بھوپال کے صوبائی محتسب کے اہلکاروں نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات امیش گاندھی کی رہائش گاہ پر چڑھائی کر دی۔اور بڑی تعداد میں زیورات اور لاکھوں روپے برآمد کر لئے ۔25 رکنی ٹیم نے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم رکھنے کی اطلاعات پر DIG اور ان کے بھائی اجے گاندھی کے گھر پر چھاپہ مارا۔اجے گاندھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے،ان کے پاس کوئی غیر قانونی دولت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.