تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:38

امریکا: لائبریری کے باہر مشکوک بیگ کی موجودگی، عمارت خالی کرالی گئی

جیو نیوز - فلوریڈا … امریکا میں لائبریری کے باہر مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع پرعمارت کو خالی کرالیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کی ایک لائبریری کے باہر مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے عمارت کی تلاشی کا کام شروع کردیا ہے جبکہ لائبریری کی عمارت میں ووٹنگ کا مرکز بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.