3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:1
سینڈی طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد امریکا میں زندگی معمول پر آنے لگی
جیو نیوز - نیویارک … سینڈی طوفان کے بعد تباہ حال علاقوں میں زندگی لوٹنا شروع ہوگئی ہے، تاہم اب بھی امریکی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے کافی کام باقی ہے۔ نیویارک شہر کے علاقے مین ہیٹن کے کئی مقامات اب بھی بجلی کی فراہمی سے محرو م ہیں، سب وے نظام کو 80 فیصد بحال کردیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر جمع ہونے والے سیلابی پانی کو پمپ کی مدد سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ ایندھن کے بحران سے نمٹنے کیلئے شہری انتظامیہ نے ہفتے کے آخر تک مزید 2 کروڑ 80 لاکھ گیلن ایندھن شہری اسٹیشنز تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ادھر ریاست نیوجرسی میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، اب تک لاکھوں شہریوں کو بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی ہے، متعدد علاقوں میں ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے مگر شہری انتظامیہ کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہیں۔