4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:12
امریکا: ای میل سے ووٹ ڈ لوانے کی تجویز پر غور
جیو نیوز - نیویارک…امریکامیں سینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کیمپوں اور ای میل کے ذریعے ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔نیویارک میں ووٹنگ کیلیے ایک دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔نیوجرسی میں ووٹرزکوای میل کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرنے کاحق دیاجاسکتا ہے۔جبکہ سینڈی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں خیمے لگائے جائیں گے جہاں ووٹ ڈالے جاسکیں گے ۔نیویارک کے ایک ہزاردوسوپچاس میں سے سترپولنگ اسٹیشنزاب تک بجلی سے محروم ہیں ۔ریاست کے قانون کے مطابق اگرچھ نومبرکوٹرن آوٴٹ پچیس فیصد سے کم رہاتو بیس روز کے اندرکوئی دن الیکشن کیلیے مختص کرکے ووٹنگ کرائی جاسکتی ہے۔