4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:34
امریکی صدارتی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی
جیو نیوز - نیویارک…امریکی صدارتی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ۔اوباما کے جلسے میں کیٹی پیری نے جلوے بکھیرے اوررومنی کیخلاف پتلیوں کی ریلی بھی نکالی گئی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں اب صرف دو دن رہ گئے ہیں ۔وسکونسن کے شہرملواکی میں دوسری مدت کیلیے صدارت کے امیدوارباراک اوباما کی ریلی میں معروف پاپ اسٹار کیٹی پیری نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی شاندارپرفارمنس کے ساتھ ساتھ لوگوں کوووٹ دینے کی ترغیب بھی دی ۔اس موقع پرصدراوباما نے سینڈی طوفان سے نمٹنے کیلیے امریکی عوام کی یکجہتی اورحوصلے کوسراہا۔ ادھر واشنگٹن کی سڑکوں پرہرسائزاورمختلف شکلوں کے پپٹ مارچ کرتے نظرآئے۔مشہورکریکٹرزکیماسک پہنے لوگ ناچتے گاتے مٹ رومنی کی پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے فنڈزمیں کٹوتی سے متعلق بیانات پرانوکھا احتجاج کررہے تھے۔