تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:34

امریکی صدارتی انتخابات: اوباما اور رومنی کی مقبولیت برابر ہوگئی

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں صدارتی انتخاب سے صرف دو روز پہلے کئے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اوباما اور رومنی کو ووٹرز کی یکساں حمایت حاصل ہے۔ امریکی ٹی وی اوراخبار کے مشترکہ سروے کے مطابق صدر اوباما اور مٹ رومنی کو 48 - 48 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ کسی پارٹی کی طرف جھکاوٴ نہ رکھنے والے آزاد ووٹرز بھی برابر تقسیم ہیں اور دونوں امیدواروں کو 46 - 46 فیصد آزاد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے مطابق صدر اوباما خواتین میں رومنی سے 6 فیصد زیادہ مقبول ہیں تو رومنی کو اوباما کی نسبت 7 فیصد زیادہ مردوں کی حمایت حاصل ہے۔ اسی طرح سفید فام افراد میں رومنی اور غیر سفید فام افراد میں اوباما زیادہ مقبول ہیں۔ سروے کے نتائج نے اس بات کی نشاندہی کردی ہے کہ منگل کو اوباما اور رومنی کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہونے جارہا ہے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.